سلمان خان بائیوگرافی

                      


V

       Salman khan Biograph

        کل ستائیس دسمبر تھا اور کل تھا بالی ووڈ کے کنگ سلمان خان کا جنم دن یعنی کل وہ 59 سال کے ہوگئے انکا پورا نام عبدالرشید سلیم خان جنم 27دسمبر1965 کو اندور شہر میں ہوا باپ سلیم خان ایک بہترین سکرپٹ رائٹر ماں سشیلا چرک جو بعد میں سلمیٰ خان کے نام سے جانی گئیں دو چھوٹے بھائی سہیل خان اور ارباز خان بھی اداکار دو بہنیں الویرا خان اور ارپیتا خان ہیں بطور ماڈلنگ اُنہوں نے اپنا سفر شروع کیا اور جلد بازی میں فلم سائن کی بیوی ہو تو ایسی حالانکہ سلمان جانتے تھے یہاں انکا کردار کچھ خاص نہیں لیکن یہ تو بس اپنی شروعات تھی پارٹی شروع ہونا باقی تھی 

          


یہ وہ وقت تھا جب سورج پرجاتیہ اپنی پہلی فلم میںنے پیار کیا بنانے جارہے تھے اور وہ سلمان کو بطور ہیرو سائن کر چکے تھے سلو نے کہا کہ وہ اُنکی فلم کے ہیرو بننے کے قابل نہیں لیکن سورج اُن کی۔ فلم بیوی ہوتو ایسی دیکھ چکے تھے فلم بنی ریلیز ہوئی اور میں نے پیار کیا نے تاریخ رقم کر دی اس فلم سے ایک ایسا پریم سامنے آیا کہ جب جب بالی ووڈ میں پریم پکارا گیا تو سلمان خان کا چہرہ ہی سامنے آیا۔ شروعات چاہے اُنہوں نے بطور رومانوی ہیرو آغاز کیا مگر جب ایکشن کی بات آئی تو وہاں بھی انکا کوئی ثانی نہیں تھا چاہے وہ رہی ہو باغی یا صنم بیوفا اگر بات آئے کامیڈی کی تو۔ عامر اور سلو بھائی کی واحد ایک ساتھ فلم انداز اپنا اپنا کون بھول سکتا ہے اگر بات ہو رومانس کی تو ساجن، ہم آپکے ہیں کون، پریم رتن دھن پایو ،ہم ساتھ ساتھ ہیں کون بھول سکتا 

    


اگر سنجے دت نے لمبے بال اور باڈی بلڈنگ جسم سے فلموں میں آنا شروع کیا تو سلو نے بنا شرٹ کے فلم میں اپنی باڈی دکھائی پھر کیا تھا عامر اور شاہ رخ بھی اسی قطار میں نظر آئے پریم کو پریم بھی ہوا مگر بیاہ نہیں ہو سکا

سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم کرن ارجن کون بھول سکتا بالی ووڈ کی۔امر فلم رہے گی یہ سنجے دت کے ساتھ ساجن ہمیشہ یاد رکھی جائے گی وہیں سنی دیول کے ساتھ جیت بھی امر رہے گی بطور فلم بین مجھے اُنکی سب سے زیادہ پسند فلم ورگاتی ہے جہاں سدیش بیری اور سلو کے بہنوئی اتل اگنی هوتری تھے ایک فلم اجے دیوگن کے ساتھ بھی کافی ٹائم پہلے دیکھی تھی نام یاد نہیں وہ بھی سپر ہٹ تھی اب اور کیا لکھیں سلو بھائی پر بیشک وہ بہت بڑے اداکار ہیں بس ایک اختلاف ہے اُن سے اُنکی وجہ سے وویک اوبرائے کا کیریئرتباہ ہوگیا💔

سلمان خان کاآج بھی بالیوڈمیں کوئی ثانی نہی

Comments

Popular posts from this blog

The Transporter 5 (2024)

World first fan

Columbiana 2 (2025)Trailer