نیوزی لینڈ نے چیمپین ٹرافی میں پاکستان کو شکست دے دی


 


    *فضول ٹیم، فضول اپروچ**


29 سال بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا میچ ہوا، لیکن قومی ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگا جیسے یہ پہلی بار کسی بڑے مقابلے میں کھیل رہی ہو۔ نہ جیتنے کی کوشش نظر آئی، نہ کوئی حکمتِ عملی۔ نہ اسپن بولنگ کروائی جاتی ہے، نہ اس کا سامنا کرنا آتا ہے۔ نہ فاسٹ بولنگ میں دم خم ہے، نہ بیٹنگ میں کوئی سمجھداری۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔ اندر سے ہم سب کو بھی معلوم تھا کہ پاکستان نہیں جیتے گا، مگر پھر بھی امید لگا کر بیٹھے رہے، دعائیں کرتے رہے۔


پاکستان کی بیٹنگ کا حال یہ تھا کہ پہلے 10 اوورز میں صرف 20 رنز بنائے، جو ایک اوور میں بھی ممکن ہیں۔ کون سی ٹیم آج کے دور میں پاور پلے کے 10 اوورز میں اتنے کم رنز بناتی ہے؟ یہی ہوتا ہے جب ٹیم میں ریگولر اوپنرز نہ ہوں اور فیصلے غلط کیے جائیں۔ فخر زمان انجری کی وجہ سے تیزی سے دوڑ نہیں سکتے تھے، مگر پھر بھی انہیں بھیج دیا گیا، جبکہ کمنٹیٹرز بھی حیران تھے کہ اگر وہ بھاگنے کے قابل نہیں تو آخر میں کیوں نہیں بھیجا گیا، جہاں صرف ہٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے؟ وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں اس فیصلے کی سمجھ نہیں آئی ۔لیکِن اُنکو نہیں پتا کہ پاکستانی بھولی عوام کو ان کے کسی بھی فیصلے کی سمجھ نہیں آئی ۔


بابر اعظم کی بیٹنگ نے آج بھی شدید مایوس کیا۔ ایک بار پھر انہوں نے پاکستان کو جتوانے کے بجائے ہرانے میں پورا کردار ادا کیا۔ 2023 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف بھی یہی ہوا تھا، جب پاکستان پر کوئی خاص دباؤ نہیں تھا، مگر بابر اور رضوان نے اتنا سست کھیل پیش کیا کہ خود ہی دباؤ میں آ کر وکٹیں گنوا بیٹھے۔ آج بھی وہی اپروچ نظر آئی، جہاں ناصرف وہ خود سست کھیلتے رہے بلکہ ٹیم کو بھی پریشر میں ڈال دیا آخر میں خوشدل نے تھوڑی اچھی ہیٹنگ کی لیکِن جب آپ 25 اوورز ڈاٹ کھیلے گے تو آپ 300نہیں بنا سکتے ۔طیب طاہر تینوں میچز میں ایک جیسی شارٹ لگا کر آؤٹ ہو رھے ھیں کوئی سمجھانے والا نہیں ہے 


پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے تقریباً 60 فیصد باہر ہو چکا ہے۔ اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں ایسا کوئی اچھا کھلاڑی بھی باہر نہیں بیٹھا جسے شامل کر کے بہتری لائی جا سکے۔ ٹیم سلیکشن کی حالت یہ ہے کہ پورا سال کامران غلام کو موقع دیا، مگر جیسے ہی آئی سی سی ٹورنامنٹ آیا تو سعود شکیل کو کھلا دیا۔ اسی طرح عرفان نیازی کو تیار کرتے رہے، مگر آخری وقت میں طیب طاہر کو ٹیم میں ڈال دیا۔ یہ کوئی سلیکشن پالیسی نہیں، بس کنفیوژن ہے، جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔


یہ ٹیم جیتنے کے لیے نہیں کھیل رہی، بس کھیلنے کے لیے کھیل رہی ہے!


کرکٹ کی تیز ترین اپڈیٹ کے لیے پیج Pakistan Cricket  لائک یا فلو کریں شکریہ پوسٹ لائک اور شیئر کریں شکریہ 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی


#GlennPhillips #pakvsnz2025 #CWC25 #championtroohy #championtrophy2025 #Championstrophy #ChampionsTrophy2025 #rizwanfans #BabarAzam #babarazamfansclub #Babar #cricketlovers #BabarAzamFans #babarazam_we_stand_with_you_challenge #BabarAzamChampionsTrophy2025

Comments

Popular posts from this blog

The Transporter 5 (2024)

World first fan

Columbiana 2 (2025)Trailer