پاک فوج کا نوجوانوں سے براہ راست رابطہ ،
پاک فوج کا نوجوانوں سے براہ راست رابطہ ، ترجمان پاک فوج کی جامعہ الرشید ، آئی بی اے اور لمز میں طلبا و طالبات سے ملاقاتیں اور گفتگو
اعلیٰ عسکری قیادت اب ان نوجوانوں سے مل رہی ہے ، جن کی عمریں 18 سے 24 سال ہیں ۔
ان نوجوانوں نے 2018 کے بعد کا پاکستان دیکھا ۔ انہیں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ۔ ان کے ذہنوں کو منفی سوچ سے آلودہ کیا گیا۔ جنریشن زی کو وہ پاکستان دکھایا ہی نہیں گیا جو اصل میں ہے ۔ اسکے نتیجے میں یہ جنریشن فیک پروپیگنڈے کا شکار ہوگئی ، جھوٹ کے تاجروں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کرکے ڈالرز تو کما لئے ، لیکن پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔
اب اعلیٰ عسکری قیادت مدارس سے لیکر یونیورسٹیز تک نوجوانوں سے براہ راست رابطے کر رہی ہے ۔ یہ رابطے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے ۔ یہ نوجوانوں ذہنوں میں اٹھتے ہوئے سوالات اور خدشات کا خاتمہ کریں گے ۔
بیانیے کی جنگ میں شعور اور شور کی تفریق ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اعلیٰ عسکری قیادت اسی مشن پر گامزن ہے
Comments
Post a Comment