پاخانے کا بار بار آنا مگر کھل کر نہ آنا – وجوہات، علامات،

پاخانے کا بار بار آنا مگر کھل کر نہ آنا – وجوہات، علامات ، علاج اور احتیاط تحریر از قلم: ہربل ڈاکٹر زبیر، مطب حکمت کدہ لاہور اگر بار بار واش روم جانے کی حاجت ہو لیکن پاخانہ مکمل طور پر نہ آئے تو یہ آنتوں کے کسی مسئلے یا بدہضمی کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس کیفیت کو "نامکمل اجابت" یا "#tenesmus" کہا جاتا ہے۔ علامات: ✔ بار بار پاخانے کی حاجت محسوس ہونا ✔ #پاخانہ کم مقدار میں آنا یا خشک ہونا ✔ پیٹ میں گیس یا اپھارہ ✔ پیٹ میں درد یا بھاری پن ✔ مکمل صفائی کا احساس نہ ہونا ✔ بعض اوقات #مقعد میں جلن یا دباؤ وجوہات: • قبض یا سخت پاخانہ • اگر آنتوں میں فضلہ سخت ہو جائے تو مکمل خارج نہیں ہو پاتا، جس کی وجہ سے بار بار جانے کی حاجت محسوس ہوتی ہے۔ آنتوں کا سنڈروم (IBS - Irritable Bowel Syndrome) • آنتوں کی حساسیت کی وجہ سے پاخانے کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جس سے بار بار حاجت محسوس ہوتی ہے لیکن کھل کر اجابت نہیں ہوتی۔ بواسیر یا مقعد میں سوجن • اگر مقعد میں بواسیر ہو یا اندرون...